چودھری شجاعت حسین کا اہم بیان سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  May 11, 2023

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں ںے کہا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو انتشار اور افرا تفری سے باہر نکالنا ہے اور ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More