آپ نے گھبرانا نہیں، فیصل قریشی کاعمران خان کو پیغام

ہم نیوز  |  May 10, 2023

پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ عمران خان کو ڈٹے رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

فیصل قریشی نے کہا کہ خان صاحب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ۔ اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا۔اللہ آپ کو کامیاب کرے ۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر سابق کرکٹر شعیب اختر بھی کُھل کر بولے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے قومی ہیرو کو اس حال میں دیکھنے کے یہ مناظر دل کو چھو لینے والے ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کہ عمران خان زخمی ہیں اور انکی اس ملک کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، اس سب کے باوجود عمران خان کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی کی گئی۔

راولپنڈی ایکسپریس نے سوال کیا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی ہیروز کی قدر کیجیے۔

It's a heart wrenching visual to see our national hero , @ImranKhanPTI being manhandled this way, considering he's injured and has countless services for Pakistan, Where are we heading towards? Show some respect to our national hero’s plz🙏🙏🙏 pic.twitter.com/UFd08TVOcp

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 10, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More