پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری گرفتار

ہم نیوز  |  May 10, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایک وکیل کو ایسے گرفتار کیاجارہا ہے،وکلا کو اتنا تقسیم کیا گیا کہ ان کی طاقت تقسیم ہو گئی ہے ۔

کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں میری ضمانت منظور ہوئی تھی۔میرے پاس ضمانت کا آرڈر موجود ہے،سیاست میں معاملات تشدد سے حل نہیں ہوتے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ  سپریم کورٹ عمارت کے اندر و باہر اور پارکنگ کی لائٹس بجھا دی گئی ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری تا حال سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے گھر گئے ہیں، وہ ان کا انتظار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوتوہین عدالت کی درخواست دینے گئے ہیں، اگر وہاں سے کوئی نتیجہ نکلا تو ٹھیک، ورنہ دیکھیں گے۔

شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیر اعظم

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بھی سپریم کورٹ میں فواد چوہدری سے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل چوہدری نے اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن وہ نہیں ہو سکی تھی۔

عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے، زرداری

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کیلئے پولیس سپریم کورٹ میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More