وزیر اعظم کا قوم سے خطاب شروع

ہم نیوز  |  May 10, 2023

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بڑی تلخ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سیاسی انتقامی کارروائیاں کی گئیں ۔

جب سے ہم نے حکومت سنبھالی کوئی انتقامی کارروائی شروع نہیں کی ۔عمران خان کے دور میں محض الزام تراشی پر گرفتاری ہو جاتی تھی ۔

سیاست میں انتقامی کاررائیوں کا انجام کبھی اچھا نہیں نکلا۔سیاسی جماعتوں نے ماضی کی غلطیوں سے نہیں سیکھا۔

عمران خان کے دور میں کیس نہیں فیس دیکھا جاتا تھا۔عمران خان کے دور میں وزیر پہلے ہی بتا دیتے تھے کہ کل کس کی گرفتاری ہونے والی ہے ۔ہم نے نیب کے ظالمانہ قانون میں ترمیم کی ۔

ہم اور ہمارےساتھی آج بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہےہیں،ہم پر جو الزامات لگائے گئے ان میں سے ایک بھی آج تک ثابت نہیں ہوا،پاکستان ہی نہیں برطانیہ میں بھی ہمارے خلاف تحقیقات کرائی گئیں۔تحقیقات کے بعد اداروں کی جانب سے ہمیں کلین چٹ ملی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More