مشتعل مظاہرین نے اسلام آباد میں تھانہ رمنا کو نذر آتش کردیا۔
ہم نیوز کے مطابق مشتعل مظاہرین کی جانب سے رمنا تھانے کو آگ لگادی گئی ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین نے ایک اے پی سی کو بھی آگ لگادی ،ایس ایس پی ملک جمیل موقع پر موجودہیں ،مظاہرین کی جانب سے فائرنگ بھی کی جارہی ہے۔اس سے قبل اسلام آباد میں ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر کو آگ لگا دی گئی تھی۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر نے شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ہماراکام عدالتوں کو سہولت فراہم کرناہے،ہمارے 7اہلکار زخمی ہوچکے ہیں،اسلام آبادمیں فوج کی ضرورت نہیں۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ کارروائی وہاں کرتے ہیں جہاں ضرورت ہوتی ہے،حالات معمول پرلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیاگیا،بے بنیاد بیانات سے گریز کیاجائے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔