اب جلدی نہیں چھوٹیں گے کیونکہ ۔۔ عدالت نے عمران خان کو کتنے دن کیلئے نیب کے حوالے کردیا؟

ہماری ویب  |  May 10, 2023

اسلام اآباد:احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کو 8 روز کیلئے نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جس طرح عمران خان کو گرفتار کیا گیا، قانونی طور پر گرفتاری غلط ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہم یہاں کرپشن کا معاملہ بیان کررہے ہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ القادر ٹرسٹ چل رہا ہے اور اس زمین پر عمارت بنی ہوئی ہے، لوگ القادر ٹرسٹ میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں، جو ٹرسٹی ہوتا ہیں وہ ایک لیگل پرسن ہوتا ہے، وہ پبلک آفس ہولڈرنہیں ہوتا، عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں۔

سماعت کے دوران عمران خان نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہیں کہ ہم نے ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے حراست میں لیا گیا اور شیشے توڑے گئے، میرے ڈاکٹر کو بلالیں، ڈاکٹر فیصل کو بلائیں، میں کہتا ہوں میرے ساتھ مسعود چپڑاسی والا کام نہ ہو، یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں مخالفین کو نیب کے ذریعے بہت پریشان کیا اب ان کی باری ہے اور ممکن ہے کہ جلد انہیں سنگین غداری کیس میں بلوچستان منتقل کردیا جائے۔ اس لئے 8 روزہ ریمانڈ کے بعد بھی عمران خان کی رہائی مشکل نظر آتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More