یہ خوشی کا لمحہ نہیں بلکہ۔۔ عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان کے جذبات! ٹوئٹ میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  May 10, 2023

“یہ خوشی کا لمحہ نہیں ہے بلکہ سوچنے کا وقت ہے۔ جنھوں نے 2018 میں جشن منایا وہ آج ماتم کررہے ہیں“

یہ کہنا ہے ریحام خان کا جو گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ ریحام خان نے تحریک انصاف کے چئیر مین کی گرفتاری پر تنصہ کرتے ہوئے کہا کہ “عجیب بات ہے کہ آج کیسے اچانک اتنے سارے پرانے دوستوں نے مجھے ڈھونڈ لیا“

کچھ دیر بعد ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انھوںنے بچوں اور خواتین کے خلاف دھمکیاں دینے والوں کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے فوراً بعد جب ریحام خان سے تبصرے کے لئے کہا گیا تو انھوں نے کسی قسم کا بیان دینے سے یہ کہہ کر منع کردیا تھا کہ وہ اس وقت مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More