فخر زمان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ہم نیوز  |  May 09, 2023

قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹر فخر زمان کو ‘آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ’ قرار دے دیا گیا۔ اس سے قبل آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین اور سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا شامل تھے۔

اس حوالے سے فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں لکھا کہ ‘جس طریقے سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین نے ٹی 20 میں ہمیں کوٹا، لگ یہی رہا تھا کہ یہ اعزاز انہیں ملے گا’

Jis tareeqay se Chapman bhai ne hame T20I me koota tha, mujhe to laga usko hi mile ga. But grateful to all the voters and fans for rooting out for me. 🙌 pic.twitter.com/CdZNg9tqnG

— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) May 9, 2023

فخر زمان نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام ووٹرز اور شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More