کینیڈا نے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

ہم نیوز  |  May 09, 2023

کینیڈا نے چینی سفارت کار کو مبینہ طور پر اندرونی معاملات میں مداخلت اور قانون ساز ممبر کو نشانہ بنانے کے الزام میں ملک بدر کر دیا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کینیڈا میں مقیم سفارت کاروں کوانتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس قسم کے رویے میں ملوث پائے گئے تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

دوسری جانب چینی سفارت خانے نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے اس عمل کا چین سختی سے جواب دے گا۔

Canada has decided to declare persona non grata, Mr. Zhao Wei.

— Mélanie Joly (@melaniejoly) May 8, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More