اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، متعدد فلسطینی شہید

ہم نیوز  |  May 09, 2023

غزہ: اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں شدید بمباری سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر شدید بمباری شروع کر دی۔ رات گئے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے 3 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے رفاہ اور خان یونس پر اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جس میں سے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی وزیر صحت نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More