ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ

ہم نیوز  |  May 09, 2023

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہتک عزت کے کیس میں گواہان کے پیش نہ ہونے پر ان کے نااہل ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے لیکن تاحال عدالت میں کوئی گواہ پیش نہ ہو سکا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکہ کی 79 سالہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق امریکی صدر نے 1996 میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا لیکن امریکی صدر نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خاتون پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سابق امریکی صدر نے عدالت سے گواہان ییش کرنے کی استدعا کی تھی تاہم 3 سماعتیں ہونے کے باوجود وہ کوئی گواہ پیش نہ کر سکے۔ جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر نااہل ہو سکتے ہیں۔

متاثرہ خاتون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تو سابق امریکی صدر بھی عدالت پہنچ گئے تھے اور خاتون کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More