اپنے شوہر سے حسد کرتی ہوں کیونکہ ان کا دماغ درویشوں جیسا ہے:عالیہ بھٹ

اردو نیوز  |  May 08, 2023

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا شمار پسندیدہ جوڑوں میں ہوتا ہے جو اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

فلمی دنیا کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق سپر ہٹ فلم گنگو بائی کی اداکارہ نے حال ہی میں اپنے شوہر رنبیر کپور کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات کا انکشاف کیا۔

عالیہ بھٹ اکثر انٹرویوز میں اپنے شوہر کی شخصیت سے متعلق کچھ نہ کچھ بتاتی رہتی ہیں لیکن رنبیر کپور اتنے ہی خاموش طبع معلوم ہوتے ہیں۔

عالیہ بھٹ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ رنبیر کپور کی پرسکون شخصیت سے ان میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ ناخوش ہوتی ہیں تو تب بھی رنبیر کپور انہیں نرمی سے پیش آنے کی تاکید کرتے ہیں اور انہیں بالکل پسند نہیں جب عالیہ بھٹ اونچی آواز میں بات کرتی ہیں۔

’مجھے جس چیز پر فوراً غصہ آ جاتا ہے وہ ہے ناقابلیت اور مجھے اپنے غصے پر قابو رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اور میرے شوہر کو بالکل نہیں پسند جب میری آواز اونچی ہوتی ہے کیونکہ ان کے خیال میں اگر خوش نہیں بھی ہیں تو بھی نرمی سے پیش آنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رنبیر کپور سے حسد کرتی ہیں تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ’میں اپنے شوہر سے حسد کرتی ہوں کیونکہ ان کا دماغ بالکل درویشوں جیسا ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More