ایک اور بھارتی لڑا کا طیارہ گر کر تباہ

ہم نیوز  |  May 08, 2023

بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-21 گر کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران ایک گھر پر گر کر تباہ ہوا،حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-21 معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، یاد رہے کہ جولائی 2022 میں بھی لڑاکا طیارہ مگ-21 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔2021 کے دوران بھی بھارتی فضائیہ کے پانچ مِگ 21 طیارے حادثہ کا شکا ر ہوئے۔

2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ بھارت MIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں گنوا چکا ہے۔

اب تک 873 جہازوں کے بیڑے میں سے483 حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ۔گذشتہ چند دہائیوں میں ہونے والے متعدد حادثات کے سبب ان طیاروں کو ان کے خراب حفاظتی ریکارڈ کی وجہ سے ‘’اُڑتے تابوت‘’ کا نام دیا گیا ہے۔

بھارتی طیارہ دہلی کی سڑک پر پھنس گیا

ماضی میں بھی بھارتی افواج کے بے شمار طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔بھارتی فضائیہ کی نااہلیاں اب تک ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں چاہے وہ پاکستان فضائیہ کے ہاتھوں پسپائی ہو یا از خود گِر کر تباہی ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More