سعودی عرب میں کریک ڈائون، ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا

ہم نیوز  |  May 08, 2023

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اقامہ وسرحدی قوانین کی خلاف ورزی پرملک بھر کے مختلف علاقوں سے 11 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران 27 اپریل سے 3 مئی 2023 تک 11 ہزار 77 غیرملکیوں کوتفتیشی ٹیموں نے حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں 5 ہزار 845 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4 ہزار 25 کو سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی اور12 سو 7 غیرملکیوں کو قانون محنت کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا ہے۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتاروزارت نے کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی افراد کو پناہ، روزگار اورقیام کی سہولتیں فراہم کرنے پر19 افراد کو حراست میں لیا جن کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More