پاکستان سے 48 گھنٹے بعد ہی ون ڈے کی حکمرانی چھن گئی، شاداب کا افسوس کا اظہار

ہم نیوز  |  May 08, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکی، 48 گھنٹے بعد ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں شکست کے بعد ون ڈے کی حکمرانی بھی چھن گئی۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے پہلی پوزیشن چھن جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے رینکنگ اہم نہیں ہوتی۔

ان کاکہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا، انہوں نے کہاکہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور مڈل اوور میں باؤلنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شکست کے بعد پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More