بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا

ہم نیوز  |  May 07, 2023

کوئٹہ وخضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 2اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے ۔

یاد رہے کہ آج ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ، ہنزہ  کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی محلہ کمرس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق اب تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلے کی شدت کے حوالے سے بھی اطلاعات اب تک نہیں ملی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More