پارا چنار: اساتذہ کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

ہم نیوز  |  May 07, 2023

پاراچنارمیں 4 مئی کو سرکاری اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے خلاف پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول تری مینگل میں شہید ہونے والے 7 افراد کے قتل کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے واقعہ کیلئے جی آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قتل ہونے والے افراد کو انصاف دیا جائے۔

خیال رہے کہ 4 مئی کو خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم  کے مرکزی شہر پاراچنار کے اسکول میں فائرنگ سے 7 اساتذہ شہید ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ پاک افغان سرحد کے قریب گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل کے اسٹاف روم میں کی گئی تھی۔ شہید ہونے والے اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک کی امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More