برطانیہ کی اکثریت شاہی خاندان سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی، سروے

ہم نیوز  |  May 07, 2023

ایک غیر ملکی سروے کے مطابق برطانیہ کے جوان لوگوں میں 70 فیصد افراد کو شاہی خاندان سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے شائع کردہ سروے میں برطانیہ کے ان لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں شاہی خاندان سے کوئی دلچسپی ہے۔ یہ سروے برطانوی شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی سے ایک دن قبل شائع کیا گیا تھا۔

سروے کے مطابق 18 سال سے 24 سال تک کے 70 فیصد نوجوان ایسے ہیں جو تاج پوشی کی رسم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ اسی طرح 25 سے 49 سال کی عمر کے 64 فیصد افراد، 50 سے 64 سال کے 53  فیصد اور 65 اور اس سے زیادہ عمر کے 42 فیصد لوگوں نے بھی اس حوالے سے کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر برطانیہ کے 54 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ انہیں بادشاہی نظام میں دلچسپی ہے جبکہ ملک کا ایک بڑا حصہ (58 فیصد) اب بھی اس نظام میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ روز ہونے والی رسمِ تاج پوشی پر کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ سی این این کے مطابق ایسے وقت میں جب برطانیہ شدید ترین مہنگائی کی زد میں ہے، صرف تاج پوشی کی رسم پر ساڑھے 12 کروڑ ڈالرز یعنی 36 ارب روپے اُڑا دیے گئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کے باعث ہی میڈیکل اسٹاف اور اسکول ٹیچر خیراتی کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ برطانوی بادشاہ کو پہنایا گیا 360 سال پرانا سینٹ ایڈورڈ تاج، ٹھوس 22 کیرٹ کے سونے کا بنا ہوا ہے جس میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More