کراچی، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی مقامی پارک میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  May 07, 2023

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ کی کراچی کے مقامی پارک میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو جاری کی گئی۔ ویڈیو میں انہیں کراچی کے ایک مقامی پارک میں شہریوں کے ساتھ ٹیب بال کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں گرانٹ ایلیٹ ایک بال پر چھکا مارتے ہیں جس پر آس پاس کھڑے نوجوان اچھی شاٹ کھیلنے پر انکی تعریف کرتے ہیں۔

The only one I got! The lads were steaming in. Little bit of chin music at the local park. What’s the name of the park? pic.twitter.com/3F2pbIcoiT

— Grant Elliott (@grantelliottnz) May 6, 2023

خیال رہے کہ گرانٹ ایلیٹ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-4 سے برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More