لیونل میسی نے معافی مانگ لی

ہم نیوز  |  May 07, 2023

پیرس: فٹبال چیمپیئن لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر اپنے کلب سے معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بغیر اجازت سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت خواہ ہیں۔ میچ کے بعد چھٹی ملی تھی تو سعودی عرب کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کر کے منسوخ کر دیا تھا تاہم اب دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور کلب کے فیصلے کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ لیونل میسی کے کلب پی ایس جی نے انہیں بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب لیونل میسی کو سعودی عرب پرو لیگ میں شرکت کے لیے سالانہ 40 کروڑ ڈالر معاوضے کی پیشکش بھی کر چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More