آسمان، بادل، بارش کی پیدائش، محکمہ موسمیات کا تحائف کا اعلان

ہم نیوز  |  May 07, 2023

ریاض: سعودی عرب میں پیدا ہونے والی تین بچیوں کا نام آسمان، بادل اور بارش رکھ دیا گیا جن کے لیے محکمہ موسمیات نے تحائف کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے نجران ایک گھرانے میں ایک ساتھ 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی جن کے لیے محکمہ موسمیات نے تحائف کا اعلان کر دیا کیونکہ بچیوں کے گھر والوں نے ان کا نام آسمان، بادل اور بارش رکھا۔

نجران میں پیدا ہونے والے بچیوں کے والد نے ان کا نام سما یعنی آسمان، سحاب یعنی بادل اور غیم یعنی بارش برسانے والا بادل رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ تحائف دینے کا اقدام سماجی ذمہ داری کے معاملے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ خوش نصیب فیملی کے گھر بچیوں کی پیدائش 6 سال کے انتظار کے بعد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے نام موسم کے عناصر کے نام پر رکھے گئے ہیں جنہیں روزانہ خبروں اور موسم کے بارے میں معلومات میں دہرایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More