بلدیاتی انتخابات، 11 یونین کونسلوں میں آج سخت مقابلہ

ہم نیوز  |  May 07, 2023

کراچی: شہر قائد میں آج 5 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کراچی کے 5 اضلاع کی 11 یونین کونسلز میں امیدواروں کے درمیان آج سخت مقابلہ ہو گا۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امیدوار مدمقابل ہیں۔ کراچی ڈویژن کی یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ارکان کی 15 نشستیں شامل ہیں۔

ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد اور یو سی 13 نیو کراچی شامل ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں یو سی 2 کورنگی، یو سی 3 شاہ لطیف ٹاؤن اور یو سی 8 لانڈھی میں ضمنی الیکشن ہو گا۔

ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی اور یو سی 8 مومن آباد شامل ہیں جبکہ ضلع جنوبی کی یوسی 2 بہار کالونی لیاری اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 بلدیہ ٹاؤن میں پولنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع کی 63 یونین کونسلز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے 6 لاکھ 90 ہزار 295 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

صوبے بھر میں مجموعی طور پر 449 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 586 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جبکہ 292 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More