شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

ہم نیوز  |  May 07, 2023

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ اور ایشیا کپ 2 الگ الگ ایونٹ ہیں اور پاکستان کو عالمی کپ کے لیے بھارت جانا چاہیے اور میرا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کہ آپ کسی کو بھی آنکھیں دکھا سکیں۔ عالمی کپ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایونٹ ہے اور اس کے لیے منع کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے تاہم ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا اعلان پہلے ہی کر دینا چاہیئے تھا لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ کپتان کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نائب کپتان بنانے کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس ایک کپتان بنائیں اور تمام کھلاڑی اس کے ماتحت کھیلیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More