شاہ چارلس کا 360 سال پرانا تاج، کتنا سونا اور جواہرات لگے ہیں؟

ہم نیوز  |  May 07, 2023

لندن: برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کو پہنایا گیا 360 سال پرانا سینٹ ایڈورڈ تاج سونے اور جواہرات سے بھرا ہوا ہے۔

برطانوی بادشاہ کا 360 سال پرانا سینٹ ایڈورڈ تاج ٹھوس 22 کیرٹ کے سونے کا بنا ہوا ہے جس میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہوئے ہیں۔

360 سال پرانے اس تاج کی لمبائی 30 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 2.23 کلو گرام سے زائد ہے۔ اس کی گولائی 66 سینٹی میٹر ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک ملکہ رہنے والی الزبتھ دوم کی تاج پوشی 2 جون 1953 کو لندن میں ہوئی تھی اور انہیں یہی تاج پہنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سینٹ ایڈورڈ کراؤن 13 ویں صدی سے انگریزوں اور بادشاہوں کی تاجوپشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

موجودہ سینٹ ایڈورڈ کراؤن 1661 میں کنگ چارلس دوم کے لیے بنایا گیا تھا کیوں کہ 13 ویں صدی سے زیر استعمال یہ تاج 1649 میں پگھل گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More