پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہونگے ،وزیر اعظم

ہم نیوز  |  May 06, 2023

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔

ہم نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ثاقب نثار نے نواز شریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،نواز شریف پرجھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔

ثاقب نثار رات دن سوموٹو کا اختیار استعمال کرتے تھے،عوامی مفاد پر انہوں نے ایک سو موٹو نہیں لیا، ثاقب نثار نے بطور پی ٹی آئی ایجنٹ کام کیا۔

آڈیولیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیاہے،سازش کے تحت 2018میں عمران خان کو ملک پر مسلط کرایاگیا،ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے بعد کوئی شک نہیں ہوناچاہیے،یہ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے ملی بھگت ہے۔

ہم نے اتنا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا،شہبازشریف

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں گے،صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More