تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا

ہم نیوز  |  May 06, 2023

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا ہے۔

وزرات مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑا۔

سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا گیا ہے، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے حج درخواست کم وصول ہوئیں۔

اگر حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو پاکستانی حکومت کو رہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنا پڑتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More