نمبر ون ٹیم بننے پر شاہد آفریدی کا پیغام بھی آ گیا

ہم نیوز  |  May 06, 2023

معروف کرکٹر و سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں کامیابی اور ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر ون ٹیم بننے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 102 رنز سے کامیابی اور نمبر ون ٹیم بننا شاندار ہے، ویلڈن پلیئرز۔اس موقع پر انہوں نے بابراعظم کو ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے اور میچ میں سنچری بنانے پر مبارک باد دی۔

شاہد آفریدی نے آغا سلمان، اسامہ میر اور محمد وسیم کی تعریف بھی کی۔ ان کا کہناتھا کہ لڑکوں پوری قوم کو بہت فخر ہے، آپ نے آنے والے ورلڈ کپ میں ہماری امیدیں بڑھا دی ہیں۔

World no 1 rank and a win by 102 runs, just wow! Well done boys on dominating a world class team! congrats on 5K runs and 100 today again, and Agha Salman, Usama Mir and M Wasim showing how its done. Boys the whole nation is super proud, you have increased our…

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 5, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More