انشاء اللہ اس بار ورلڈ کپ اور ایشیاکپ جیتیں گے، شاہین آفریدی

ہم نیوز  |  May 06, 2023

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ اس بار ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتیں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انجری ہونا کسی بھی اسپورٹس مین کے کیریئر کا حصہ ہے، مشین بھی کبھی کبھار خراب ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انجری میں گزرا ہوا وقت کافی مشکل تھا، اس دوران بہت کچھ سیکھا، ان کا کہنا تھا پاکستان کے لئے پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھو ں گا۔

اب اپنے آپ کو کافی فٹ محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ باؤلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم اچھا کھیل کر پاکستان کو فائنل جتوانے کی کوشش کریں گے، بھارت میں کنڈیشن ہمارے لیے زیادہ مختلف نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More