چوکیدار کا ہیڈمسٹریس پر مبینہ تشدد، اسکول کو تالا لگا دیا

ہم نیوز  |  May 06, 2023

پشاور میں چوکیدار نے گرلز پرائمری اسکول کندی مروزئی نمبر2 بازی خیل کو تالے لگا دیے۔

چوکیدار نے ہیڈ مسٹریس کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا، موقر قومی اخبار کے مطابق چوکیدار نے خاتون ہیڈمسٹریس کو مبینہ تشدد کرکے زخمی بھی کر دیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق چوکیدار اسکول زمین کے مالک ہونے کے باعث ڈیوٹی نہیں کرتا، چوکیدار گیٹ پر ڈیوٹی نہیں دیتا، کہتا ہے اسکول زمین کا مالک ہوں۔

متاثرہ اسکول پرنسپل کے مطابق متعدد بار تحریری طور پر محکمہ تعلیم کو بھی آگاہ کیا، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے چوکیدار کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

دو رکنی انکوائری ٹیم کو جلد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں، پولیس کی جانب سے چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More