محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  May 06, 2023

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات،نارووال، گوجرانوالہ، سر گو دھا، بھکر، لیہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد اور مردان میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، سیدوشریف، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کوہستان، کرم، وزیرستان، پشاور اورکوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More