میٹا کی لاپرواہی، نوجوان صارفین کو خطرہ

ہم نیوز  |  May 06, 2023

نیویارک: امریکہ کے اعلیٰ ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹر فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے کہا ہے کہ میٹا کی لاپرواہی نے نوجوان صارفین کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایف ٹی سی نے خبردار کیا ہے کہ آزادانہ تحقیقات میں فیس بک کے پرائیویسی پروگرام میں کئی خامیاں اور کمزوریاں سامنے آئی ہیں جن سے صارفین کو کافی خطرات ہیں۔

امریکی ریگولیٹر نے کہا کہ فیس بک کو اپنی ناکامیوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

میٹا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر کا اقدام سیاسی اسٹنٹ قرار دیا اور اس پر اختیار سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا۔ میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ایف ٹی سی کی سربراہ لینا خان پر امریکی کاروبار کی مخالفت کا الزام بھی لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

میٹا کا خیال ہے کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ ایف ٹی سی کا کہنا ہے میٹا نے بار بار پرائیویسی کے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ ایف ٹی سی کا معاملہ 2018 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب انکشاف ہوا کہ لاکھوں فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا کیمبرج اینالیٹیکا نے لے لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More