انقرہ: ترکیہ میں تقریب کے دوران جھنڈا چھیننے پر یوکرین کے رکن اسمبلی نے روسی ترجمان پر مکوں کی بارش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں بلیک سی اکناک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران یوکرین کے رکن اسمبلی اپنے ملک کا جھنڈا لیے کھڑے تھے کہ روسی ترجمان نے آگے بڑھ کر ان سے جھنڈا چھیننے کی کوشش کی جس پر یوکرین کے رکن اسمبلی نے مکے برسا دیئے۔
جھنڈا چھیننے اور مکے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں تمام تر واقعہ دیکھا جا سکتا ہے۔
جھنڈا چھیننے کے بعد روسی ترجمان نے بھاگنے کی کوشش کی کہ یوکرین کے رکن اسمبلی نے انہیں گھیر لیا اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے اور رکن اسمبلی نے مخالف کو مکے مارنا شروع کر دیئے۔
تقریب میں شریک دیگر افراد دونوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔
A scandal at the PABSEC summit in – the Parliamentary Assembly of the Black Sea Economic Cooperation.
In the first video, Ukrainian MPs unfolded the flag of their country during the speech of the Russian representative, after which a scandal broke out and the Turkish…
— NEXTA (@nexta_tv) May 4, 2023