ریلیوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا بڑا اعلان

ہم نیوز  |  May 06, 2023

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت نکالی جانے والی ریلیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے پر پابندی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس سے کسی ریلی کی اجازت بھی نہیں لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت ریلیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ہفتے کو شہریوں کو راستوں کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لیے شہری سفر کرنے سے پہلے راستوں کے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس انتظامات کرے گی اور شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More