بھاری بھرکم بلوں پر خواتین آگ بگولہ ،گیس دفتر پر حملہ ، توڑپھوڑ

ہم نیوز  |  May 05, 2023

لاہور میں گیس کے بلوں میں میٹر رینٹ اور دیگر بقایاجات پر خواتین کا احتجاج ۔

ہم نیوز کے مطابق ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مسلح خواتین نےسوئی گیس آفس میں توڑ پھوڑ کی۔سوئی گیس آفس میں موجود ملازمین نےچھپ کر جان بچائی ،خواتین نے بعد میں سڑک بلاک کر کے احتجاج بھی کیا۔

دوسری جانب ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہےکہ توڑ پھوڑ کرنے والی خواتین کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، سوئی گیس آفس پر حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

خیال ہے کہ سوئی ناردرن گیس نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات میٹر،رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ یہ اوگرکا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹرسے کم گیس بل والوں پر میٹر رینٹ لاگو نہیں ہو گا۔

ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے،اوگرا گیس ٹیرف حکومت پاکستان کی منظوری سے نافذ کرتا ہے۔

خواتین نے سوئی ناردرن کے دفتر پر دھاوا بول دیا pic.twitter.com/VHn6fjy9AN

— HUM News (@humnewspakistan) May 5, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More