منتخب وزیراعظم کو ہٹانے میں کون سے3 لوگ ملوث؟ نوازشریف نے نام بتا دئیے

ہم نیوز  |  May 05, 2023

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو ہٹانےمیں ثاقب نثار،جنرل باجوہ اورجنرل فیض ملوث تھے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کیساتھ ہونے والےاس بھیانک ظلم پربھی کوئی ازخود نوٹس لیاجائے گا؟کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے ؟

کیا پوچھا جائے گا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو بینچ سے کیوں ہٹایا گیا ؟ جنرل فیض حمید نے2مرتبہ کہانواز شریف اور مریم نواز کو سزادینا قومی مفاد میں ہے، جنرل فیض حمید نے کہا اگرانہیں ضمانت ملی تو ہماری2سال کی محنت ضائع ہوجائے گی ؟یہ 2سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کونسا قومی مفاد تھا ؟

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا جسٹس صدیقی کو کیوں کہا نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہےانکو کیسے معلوم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟کیا انور کاسی سے سوال کیا جائے گا انہوں نے جسٹس صدیقی کو کیوں بینچ سے ہٹایا، جنرل باجوہ سے پوچھا جائے گا انکی سرپرستی میں جنرل فیض یہ سب کچھ کیسے کرتا رہا ؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More