چوتھا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بڑا ٹارگٹ دیدیا

ہم نیوز  |  May 05, 2023

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت کیلئے  335 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتنان بابر اعظم نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، آغا سلمان نے 58 رنز بنائے ۔

اس سے قبل چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کو 5 میچز کی اس سیریز میں 0-3 سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم میں پانچ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شان مسعود، اسامہ میر، افتخار احمد اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز 0-5 سے جیت لیتی ہے تو پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم بن جائے گی۔ صرف ایک وائٹ واش پاکستان کو پانچویں نمبر سے نمبر 1 بنا دے گا۔

💯 moment ✨

A spectacular knock from a fine player 👏#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/waeBThtca1

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More