فرحت شہزادی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  May 05, 2023

ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرحت شہزادی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں فرحت شہزادی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔

فرحت شہزادی  کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،عدالت فرحت شہزادی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

پنکی پیرنی، فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کا حساب باقی ہے، رانا ثنااللہ

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے، فرحت شہزادی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More