رحم میں بچے کے دماغ کا آپریشن، امریکی ڈاکٹروں کی ناقابل یقین سرجری

اردو نیوز  |  May 05, 2023

امریکہ کے ڈاکٹروں نے میڈیکل کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا آپریشن کیا ہے جس میں ایک ایسے بچے کے دماغ کی کامیاب سرجری کی گئی ہے جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا تھا اور ماں کے رحم میں تھا۔

امریکی ٹٰی وی چینل سی این این کے مطابق دماغ میں پیدا ہونے والا یہ نقص ’وینس آگ گیلن میلفارمیشن‘ کہلاتا ہے اور اس کا آپریشن بوسٹن چلڈرنز ہسپتال میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بیماری تب لاحق ہوتی ہے جب دماغ سے دل کی طرف خون لے جانے والی نالیاں درست طور پر کام نہ کریں۔ اس سے رگوں میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

آپریشن میں شامل ڈاکٹر ڈیرن اوربیچ نے سی این این کو بتایا کہ ’پیدائش کے فوراً بعد دماغ کے مسائل اور دل کا فیل ہو جانا میڈیکل کے لیے دو بڑے چیلنجز ہیں۔‘

انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عام طور پر ایسے بچوں کا علاج تب کیا جاتا ہے جب وہ پیدا ہو جائیں اور چھوٹے آلات کو جس میں داخل کر کے خون کے بہاؤ کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اس میں اکثر دیر ہو جاتی ہے۔

’انتہائی اچھی نگہداشت کے باجود 50 سے 60 فیصد بچے پیدائش کے فوراً شدید بیمار ہو جاتے ہیں اور 40 فیصد شرح اموات کی وجہ بھی یہی صورت حال دکھائی دیتی ہے۔ بچ جانے والے بچوں میں سے بھی تقریباً آدھے دماغی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔‘

سرجری بوسٹن چلڈرنز ہسپتال میں کی گئی (فوٹو: بوسٹن چلڈرنز ہسپتال)رپورٹ کے مطابق جس بچے کا آپریشن کیا گیا وہ ماں کے رحم میں معمول کے مطابق پرورش پا رہا تھا۔ تاہم ایک الٹراساؤنڈ میں ڈاکٹروں نے دیکھا کہ اس کے دماغ کی نالیوں میں کچھ خرابی ہے جو خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی۔

اس لیے حمل کے 34 ویں ہفتے میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے سرجری کی تیاری کی اور اس وقت بچہ یوٹریس کے اندر تھا۔

آپریشن کے لیے الٹراساؤنڈ کی رہنمائی میں ایک چھوٹی سوئی بچے کے دماغ تک پہنچائی گئی جو خون کے غیرمعمولی بہاؤ روکنے کے استعمال ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More