بلاول بھٹو اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات، ویڈیو سامنے آگئے

ہم نیوز  |  May 05, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کا خیر مقدم کیا۔

بھارتی شہر گووا میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران جےشنکر کی جانب سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر گووا میں ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اس وقت بھارت کے شہر گووا میں موجود ہیں۔

بلاول بھٹو کا بھارت میں بھارتی انداز، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی ہم منصب کے نمستے کے جواب میں نمستے کیا۔

— Adil Nizami (@AdilNizami10) May 5, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More