ایک ساتھ الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

ہم نیوز  |  May 05, 2023

اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ایک ہی روز انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے مؤقف جاننے کے لیے ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اٹارنی جنرل پاکستان اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے اس کے لیے عدالت کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے البتہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم برقرار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More