بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 8 اضلاع میں کرفیو نافذ

ہم نیوز  |  May 05, 2023

نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مودی حکومت کی جانب سے فوج طلب کر کے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں پرتشدد واقعات شدت اختیار کر گئے اور مشتعل افراد نے ایک دوسرے کے گھروں پر حملے شروع کر دیئے۔

ہنگامہ آرائیوں کے دوران متعدد گرجا گھروں اور کئی مکانات کو آگ لگا دی گئی جبکہ مخالفین کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ جلاؤ گھیراؤ میں متعدد افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

منی پور کی خراب صورتحال کے باعث حکومت کی جانب سے ریاست میں فوج کو طلب کر لیا گیا جبکہ سب سے زیادہ متاثر 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ریاست کے بیشتر علاقوں میں 5 روز کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی جبکہ اجتماعات پر مکمل پابندی لگا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More