صحافی کا موبائل چھین کر طیارے سے اتار دیا

ہم نیوز  |  May 05, 2023

ٹیکساس: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقیدی سوال پوچھنے پر صحافی کو موبائل چھین کر طیارے سے نیچے اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس سے فلوریڈا روانگی سے قبل اپن نجی طیارے میں صحافی کو انٹرویو دے رہے تھے کہ صحافی کی جانب سے تلخ سوال پوچھ لیا گیا۔

سابق امریکی صدر صحافی کی جانب سے تلخ سوال پوچھنے پر آپے سے باہر ہو گئے اور غصے میں صحافی سے اس کے موبائل چھین کر اپنے نجی طیارے سے نیچے اتار دیا۔

مخالفین کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اس رویئے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے صحافی کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی کے واقعے کی تردید کر دی اور کہا کہ اس طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ پروپیگنڈا صرف سابق صدر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More