صوابی میں طوفانی بارشیں، متعدد افراد پھنس گئے

ہم نیوز  |  May 04, 2023

خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، کئی افراد پھنس گئے۔

صوابی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ صوابی کے ٹوپی بازار میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق صوابی کی تحصیل ٹوپی میں 3 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ پھنسے ہوئے افراد کو گاڑی سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے روز بادل برسنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More