اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو آج عدالت حاضری کی آخری مہلت

ہم نیوز  |  May 04, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آج عدالت حاضری کی آخری مہلت۔

عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام کیسز کی  سماعت کیلئے ڈھائی بجے کا وقت رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ضمانت کی دو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اورنگزیب ضمانت کی 7 درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کو آج پیش ہونے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان آج پیش نہ ہوئے تو ضمانت مسترد کردی جائے گی۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنگل بینچ کا کیس ڈویژن بینچ میں کیسے رکھیں؟ کیا یہ کوئی سول کورٹ ہے یا مجسٹریٹ کورٹ، ہم تو سول کورٹس بن کر رہ گئے ہیں۔ کیس کے وقت کا پتہ تھا، وقت پر عمران خان کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں؟ یہ کیسا رویہ ہے، کیا ہمارا لیول نیچے آگیا یا عمران خان اونچے ہوگئے ہیں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More