جن کے پاس ڈالر تھے وہ پاکستان پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر احتجاج

ہم نیوز  |  May 04, 2023

خرطوم: سوڈان میں پھنسے پاکستانی مزدورں نے ائیرپوٹ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس ڈالر تھے وہ پاکستان پہنچ گئے۔

سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا مکمل نہ ہو سکا اور سوڈان میں پھنس جانے والے مزدوروں نے سوڈان ائیرپورٹ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ 23 اپریل سے کھلے آسمان تلے حکومت پاکستان کی مدد کے منتظر ہیں۔

سوڈان میں پھنسے پاکستانی شہریوں نے شکوہ کیا کہ حکومت پاکستان نے ابھی تک ہماری مدد نہیں کی اور جن کے پاس ڈالر تھے وہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

مظاہرین نے کہا کہ ہم ابھی تک حکومت پاکستان کی مدد کے منتظر ہیں اور فوری طور پر ہماری پاکستان منتقلی کا بندوبست کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ سوڈان آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں وطن منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More