وزیراعظم برطانیہ پہنچ گئے

ہم نیوز  |  May 03, 2023

وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کیلئےلندن پہنچ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے لندن پہنچنے پر برطانیہ کے وزیرِ خارجہ کے خصوصی نمائندے نےاستقبال کیا،وزیرِ اعظم دورے کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل گووا بھارت  جائیں گے،وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ نے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی۔

بلاول بھٹو کی روانگی سے قبل بھارت سے بڑی خبر آگئی

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو ایس سی او اجلاس سےمتعلق اعتماد میں لیا۔بلاول بھٹو نے اجلاس میں شرکت سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More