کون جانتا تھا کہ یہ سفر آخری ہوگا۔۔ دریائے نیلم میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی ہنستی مسکراتی آخری ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  May 03, 2023

نوجوانی میں دوستوں کے ساتھ کیے گئے سفر پوری زندگی کے لئے یادگار ہوتے ہیں لیکن اگر یہ سفر کسی ناگہانی آفت سے دوچار ہوجائے تو پیچھے رہ گئے گھر والوں کے پاس یادوں کے سوا کچھ نہیں بچتا۔ ایسا ہی کچھ وادی نیلم کی سیر کے لئے گئے ان نوجوانوں کے ساتھ ہوا جن کی جیپ دریا میں جا گری۔ البتہ گرنے سے پہلے انھوں نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں تمام نوجوان خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اچھے موڈ میں موسیقی سے لطف اندوز ہورہے ہیں کوئی سیلفی بنارہا ہے تو کوئی ویڈیو بنارہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ نوجوان سیاحت کے لئے لاہور سے گئے تھے جبکہ ان کی جیپ چند روز قبل دریائے نیلم میں جا گری تھی جس سے 5 افراد زخمی اور2 شخص جاں بحق ہوگئے۔ اس وقت بھی 8 لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے البتہ ریسکیو والوں کا کہنا ہے کہ تین دن گزر جانے کے بعد لاپتہ سیاحوں کے بچنے کی امید بہت کم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More