محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو قتل کر کے خودکشی کر لی

ہم نیوز  |  May 03, 2023

کمپالا: یوگنڈا میں محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوگنڈا کے جینڈر اور لیبر محکموں کے وزیر ریٹائرڈ کرنل چارلس اوکیلو اینگولا کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ چارلس اینگولا کی حفاظت پر مامور ان کے محافظ نے صبح کے وقت فائرنگ کر کے قتل کیا۔

وزیر کو گولیاں مارنے کے بعد ان کے ان محافظ نیشنل آرمی کے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریٹائرڈ کرنل چارلس اوکیلو اینگولا یوگنڈا حکومت کی سینئر وزیر تھے اور وہ سابق وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More