پاکستان میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ہم نیوز  |  May 02, 2023

پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 28 یا 29 جون کو منائے جائے گی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یکم ذی الحج 18 یا 19 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء کو کنجکشن کے فورا ًبعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔

نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔

جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ دستیاب لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے

جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More