2035 میں کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس نے بڑی پیش گوئی کر دی

ہم نیوز  |  May 02, 2023

 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے سال 2035 تک دنیا میں غربت ختم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر 25 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں، بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے اپنی مشترکہ تصنیف میں دلیل دی کہ دنیا اس وقت پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2035 تک اس دنیا میں کوئی غریب ملک نہیں رہے گا کیونکہ یہ قومیں اپنے امیر ہم منصبوں کی ایجادات سے مستفید ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ممالک، جنہیں آج ہم کم یا درمیانی آمدنی کا کہتے ہیں، وہ اپنے پڑوسی ممالک سے سیکھیں گے اور نئی ویکسین، بہتر بیج اور ڈیجیٹل انقلاب جیسی ایجادات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ نئے سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اپنی جانب راغب کریں گے۔

بل گیٹس کے مطابق 12 سال بعد زیادہ تر ممالک کی فی کس آمدنی اس وقت چین کے مقابلے زیادہ ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More